منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے مگر نواز شریف کو انصاف نہیں ملتا،شہبازشریف شدید مشتعل، ممنون حسین دوڑ سے باہر،ن لیگ کے نئے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا نام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے جبکہ (ن) لیگ نے نوازشریف کیلئے

انصاف دو احتجاجی تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا، اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نیاتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان الائنس کا اجلاس 24اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا، الائنس کے ہر اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے لیے انصاف دو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا جبکہ تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو تحریک میں بتایا جائیگا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے، زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے مگر نواز شریف کو انصاف نہیں ملتا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سے فون پر گفتگو کرکے بھی انہیں تعاون کا یقین دلایا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…