اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پورے ملک میں رکنیت سازی کا آغاز کر دیا ہے جس کے سلسلے میں وہ تقریباً ملک کے ہر شہر میں جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کارکنوں کا حوصلہ بلند کر رہے ہیں ۔ تاہم ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہر جگہ دکھائی دے رہا ہے اور عمران خان کی حفاظت کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ نوجوان کون ہے؟ اور یہ
ہی کیوں عمران خان کی حفاظت پر مامور رہتا ہے؟ ہر پاکستانی اس نوجوان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے ۔ اس نوجوان کا نام احمد خان نیازی ہے اور یہ عمران خان کا بھتیجا ہے۔ اسی لیے عمران خان اس پراتنا بھروسہ کرتے ہیں اور تقریباً ہر جگہ حفاظت کے لیے اس اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عمران خان پر جوتے سے حملے کی متعدد بار کوشش کی گئی جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔