منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’دنیا کے پر امن ترین ممالک کی فہرست جاری ‘‘ پہلے نمبر پر کون ساملک ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)گیلپ کے ایک تازہ سروے میں بتایاگیاہے کہ امن وامان کے اعتبار سے افریقی ملک الجزائر دنیا بھر میں ساتویں نمبر پرہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں کے لیے مشہورامریکی ادارے ’گیلپ‘ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا کہ الجزائر کا شمار امن وامان کے حوالے سے افریقی ملکوں میں پہلے اور پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 100 ملکوں کی فہرست میں امن وامان کے حوالے سے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں

افریقی عرب ملک الجزائر بھی شامل ہے۔ سروے میں جرائم سے متعلق ذاتی مہارت، قانون کے نفاذ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد اور دہشت گردی اور دیگر جرائم سے تحفظ جیسے اہم نکات کا جائزہ لیا گیا۔اس سروے میں مراکش کا شمار 43 اور تیونس کا 79 نمبر پرہوتا ہے جب کہ لیبیا کا نام و نشان تک نہیں۔ اس فہرست میں سینگاپور امن وامان کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان، آئس لینڈ، ترکمانستان، ناروے اور چھٹے نمبر پر سوئٹرزلینڈ اور ساتویں پر الجزائر ہے۔دنیا بھر میں رائے عامہ کے قابل اعتبار جائزوں کے حوالے سے مشہور گیلپ کی ٹیم نے2016ء کے دوران یہ سروے شروع کیا اور135 ملکوں کے ایک لاکھ 36000 ہزار افراد سے رائے معلوم کی گئی۔شہریوں سے چار سوال مشترکہ طورپر پوچھے گئے۔ یہ کہ ان کا پولیس پر کتنا اعتبار ہے۔ رات کے وقت وہ خود کو کتنے محفوظ خیال کرتے ہیں اور شہروں میں امن وامان کیسا ہے؟ وغیرہ۔ ان سوالات کے ساتھ اس فہرست میں شامل ممالک کی اقتصادی اور سماجی بہبود کو بھی مد نظر رکھا گیا۔سروے کے مطابق 10 میں سے 6 افراد نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 68 فی صد نے کہا کہ وہ رات کو تنہا سفر کرتے ہوئے کوئی خوف محسوس نہیں کرتے۔بدامنی کے حوالے سے لاطینی امریکا میں وینز ویلا کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں کی فہرست میں وینز ویلا 42 ویں پوائنٹ پر ہے۔ داخلی امن وامان کے حوالے سے امریکا، کینیڈا، جنوبی ایشیائی ممالک اور مشرقی ایشیا کو 100 میں سے 84 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…