پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو سوئس اکاؤنٹس تک تاحال رسائی نہ مل سکی،آخرایسا کیوں ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان طے پانے والے دہرے ٹیکسوں سے بچاؤکے ترمیمی معاہدے پرعمل درآمد سوئس پارلیمنٹ کی جانب سے تاحال معاہدے کی توثیق نہ ہونے کے باعث التوا کاشکار ہوگیا ہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون وترقی (او ای سی ڈی)کا رکن بننے کے بعد پاکستان اورسوئٹزر لینڈکے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے ترمیمی معاہدے پردستخط کیے گئے تھے

جس کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پراجیکٹ کوحتمی شکل بھی دی جاچکی ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیانمعلومات کاتبادلہ جنوری 2018 سے متوقع تھا تاہم ترمیمی معاہدے کی دونوں ممالک کے متعلقہ فورمز سے توثیق ضروری تھی۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ پاکستان میں معاہدے کی وفاقی کابینہ توثیق کر چکی، سوئٹزرلینڈ کے دونوں ایوانوں سے توثیق ضروری تھی، ایک سے توثیق ہوچکی، دوسرے سے ابھی باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…