جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،قومی اسمبلی سے خطاب میں شہبازشریف نے وہ ہی مطالبہ کردیا جس کا اعلان پہلے ہی عمران خان نے کردیاتھا، اپوزیشن کی حکمت عملی کا اعلان ،ڈیڈ لائن دیدی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بڑا بریک تھرو،قومی اسمبلی سے خطاب میں شہبازشریف نے وہ ہی مطالبہ کردیا جس کا اعلان پہلے ہی عمران خان نے کردیاتھا، اپوزیشن کی حکمت عملی کا اعلان ،ڈیڈ لائن دیدی،مسلم لیگ ن کے سربراہ شہبازشریف کا قومی اسمبلی سے خطاب، قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا تاکہ دوبارہ ووٹ نہ چرا سکے،

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جہاں تین دن الیکشن کے نتائج نہیں آئے، پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کاپتہ لگایاجائے، قومی اسمبلی سے کطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے عمران خان کے الیکشن قوانین میں ترامیم کے موقف کی حمایت کردی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیس دن کے اندر یہ کمیشن اس ایوان کے سامنے رپورٹ پیش کرے، اور یہ کمیشن اس دھاندلی کی روشنی میں سفارشات پیش کرے اور الیکشن قوانین میں ترامیم سامنے لے کر آئے تاکہ آئندہ کوئی ووٹ کی چوری نہ کرسکے، اگر پاکستان میں خوشحالی چاہتے ہیں تو دھاندلی کاپتہ لگانا ہوگا، شہبازشریف نے کہا کہ یہ آپ کی آئینی ذمہ داری ہے آپ کی قومی ذمہ داری ہے آپ کی پارلیمانی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے حقوق کا تحفظ کریں اگر آپ نے یہ راستہ نہ اپنایا تو حزب اختلاف سڑک کا راستہ اپنائے گی اور عوام کے سامنے جاکر اس کا حساب لے گی انہوں نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیسا الیکشن تھا ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ بنایاگیا ہمارے سولہ ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف پرچے کاٹے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا نہیں دیں گے، ہم بجلی کے بل نہیں جلائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…