لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو قومی چیلنجوں پرقابوپانے کی کوششوں میں تحریک انصاف سے تعاون کرناچاہیے۔سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت عوام کواچھے نظم ونسق اورسہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔
ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے۔سابق وزیر مملکت برائے خزانہ و پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور قومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کی فعال قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے انشا اللہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔