پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

’’مہمان گیلری میں توڑ پھوڑ‘‘ جاوید مرتضیٰ عباسی اور خورشید شاہ نے اپنی نشست سے کھڑے ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی دیکھنے کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد گیلری میں آگئی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے، مہمانوں کی گیلری رش کے باعث بند کردی گئی۔مہمانوں کی بڑی تعداد پریس گیلری میں گھس گئی جنہیں صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی تو دھکم پیل ہوئی،

صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی میں توڑ پھوڑ بھی ہوئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تومسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور نکتہ اعتراض پر کہا کہ آج پہلے ہی دن ایوان کا تقدس پامال ہوا۔مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ابھی تو وزیراعظم نے حلف اٹھایا بھی نہیں، لوگ گیلریوں میں کھڑے ہیں انہیں پہلے باہر نکالیں۔بعد ازاں خورشید شاہ نے بھی نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال گیلریوں میں کبھی نہیں دیکھی۔سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ اہم شخصیات یہاں موجود ہیں، خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے، یہاں پہلے بھی حادثہ رونما ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیلریوں میں کھڑے افراد کو نکالا جائے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کیلئے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قواعد و ضوابط پڑھ کر سنائے ۔ قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کیلئے رائے شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دو لابیز مختص کی گئی ہیں ۔ عمران خان اور شہباز شریف کے حامی اراکین اسمبلی اپنے اپنے حامی کے ساتھ اپنی مختص لابیز میں جائینگے۔ عمران خان اور ان کے حامی لابی نمبر ’’اے ‘‘میں جا چکے ہیں جہاں اراکین کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کے حامی لابی نمبر ’’بی ‘‘میں جمع ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…