منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مولانا الیاس قادری کی بیرون ملک جائیداد ہے یا نہیں ؟ترجمان دعوت اسلامی کی وضاحت، حقیقت سامنے لے آئے

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ملک کی معروف مذہبی تنظیم اور تبلیغ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد اور ایسے بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا الیاس قادری عالم اسلام کی ایک معتبر شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی بینک

اکاونٹ ہے ،مولانا الیاس قادری پر الزام لگانے والے چاچا شکور نامی شخص اور دیگر افراد جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر دنیا بھر میں مولانا الیاس قادری کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عالم اسلام کی معتبر شخصیت کے خلاف جھوٹ بول کر وہ اپنی آخرت بھی تباہ کر رہے ہیں۔ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کئی بارمدنی چینل کے مشہور پروگرام مدنی مذاکرہ میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ میری کوئی جائیداد نہیں اور کئی بار ان کے رہنے کا کمرہ بھی مدنی چینل پر دکھایا جا چکا ہے جس میں ایک سادہ سی کھجور کی چھال کی چٹائی ہے جس پروہ سوتے ہیں،ان کے کمرے میں صرف ایک پنکھا لگا ہوا ہے اور کچھ سادے سے برتن ہیں جن میں وہ انتہائی سادہ اور عام سی غذا کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر اور چاچا شکور نامی شخص کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ،مولانا محمد الیاس قادری کی کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں بلکہ یہاں تک کے ان کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے ،مولانا الیاس قادری پر اس طرح کے مضحکہ خیز ،جھوٹے اور سنگین الزامات عائد کرنے والیخود اپنی آخرت کو تو خراب کر ہی رہے ہیں لیکن گمراہ کن جھوٹ بول کر حضرت کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مریدین اور کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری بھی کی ہے۔

ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری پر من گھڑت الزامات لگانے والے دنیا میں ہی توبہ کرلیں اور اللہ سے اس بہتان پر معافی مانگیں،دعوت اسلامی کی لیگل ٹیم بے بنیاد،جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی اور چاچا شکور سمیت جو بھی اس جرم میں ملوث ہوا انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…