منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہم اپنے 12 ووٹوں کی ہارس ٹریڈنگ کاحساب مانگیں گے، عمران خان صاحب یہ ہے آپ کا نیا پاکستان، حمزہ شہباز پھٹ پڑے

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم اپنے 12 ووٹوں کی ہارس ٹریڈنگ کاحساب مانگیں گے، عمران خان صاحب یہ ہے آپ کا نیا پاکستان، حمزہ شہباز پھٹ پڑے لاہور( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمز ہ شہباز نے کہا کہ آج ہارس ٹریڈنگ کو دوبارہ ہوا دی گئی، ہم اپنے 12 ووٹوں کی ہارس ٹریڈنگ کاحساب مانگیں گے،عمران خان صاحب یہ ہے

آپ کا نیا پاکستان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈکروایا، سپیکررزلٹ اناو191نس کیاگیاتوہمارے ووٹ147نکلے جبکہ ہماری کل تعداد 159 ہے، ہم نے اس حوالے سے بھرپور احتجاج کیا،انہوں نے کہا کہ آتے ہی یہاں پر ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی، ہارس ٹریڈنگ کے بادشادہ دوبارہ اسمبلیوں میں آگئے ہیں، عمران خان صاحب بتائیں آپ کا نیا پاکستان کہاں گم ہو گیا،آپ تو ہارس ٹریڈنگ کے خلاف تھے تو بتائیں یہاں کیا اور کیوں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن) کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی گئی ،مینڈیٹ چوری ہونے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے،جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کریں گے، جمہوریت کی گاڑی کوپٹڑی پررکھنے کیلئے حلف اٹھایا، ہم کنٹینرپرچڑھ کرنہیں جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے،اگرہمارے ووٹ پرگھات لگائی گئی تواس اسمبلی کو نہیں چلنے دیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…