اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پیشی کے موقع پر پولیس سے مزاحمت اور بکتر بند گاڑی پر چڑھنے پر دو (ن) لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا میں پولیس کی مدعیت میں صلاح الدین اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف
ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔صلاح الدین عرف پپی نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر کار سرکار میں مداخلت اور نعرے بازی کی۔ صلاح الدین عرف پپی بکتر بند گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا۔ ایک نامعلوم شخص بھی صلا ح الدین کے ساتھ ملکر پولیس سے ہاتھ پائی کرتا ریا۔ دونوں ملزمان موقع سے اچانک غائب ہو گئے۔