لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے صبا صادق کے بیلٹ پیپر باہر لانے پردو بار ہنگامہ ہوا‘سپیکر نے ووٹ منسو خ کرنے کاتحر یک انصاف کا مطالبہ مستر دکر دیاجبکہ پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشست پرمنتخب پی ٹی آئی رکن صادقہ علی کاووٹ دکھا کر ڈالنے پر سپیکر نے ووٹ کینسل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لیگی خاتون ایم پی اے سپیکر کے انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی تھی کہ خاتون نے باہرآکرسٹمپ پیڈ خشک
ہونے کی نشاندہی کی اس پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ووٹ کینسل کرنے کامطالبہ کر دیا،تحریک انصاف کا کہناتھا کہ خاتون رکن بیلٹ پیپر باہر کیوں لیکرآئیں،اس پر ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان سپیکرڈائس کے سامنے آگئے سپیکر رانا اقبال نے کہا کہ ابھی ووٹ ڈالانہیں،غلط کیسے کاسٹ ہوگیا؟،سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کاووٹ کینسل کرنے سے انکار کر دیا اور خاتون رکن کودوبارہ بیلٹ پیپرجاری کرنے کی ہدایت کردی۔