لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے پارٹی سے بغاوت کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پرکہا ہے کہ ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی‘ پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے، ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔تفصیلات کے مطابق
پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے اسپیکر منتخب ہونے اور ن لیگ کے 15کے قریب ارکان کے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعظمی بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی بھی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے ہیں200 بندوں کے ساتھ ہاؤس چلا کردکھا دیں۔