کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ جب ایک شہری نے ڈاکٹر عمران شاہ سے سوال پوچھا کہ آپ پر آج کل جو الزامات لگ رہے ہیں، ابھی شہری نے اتنا ہی کہا تھا کہ عمران شاہ نے شہری سے موبائل چھین کر اس سے بدتمیزی کی اس موقع پر شہری نے ان سے درخواست کی کہ میرا موبائل واپس کر دیں ۔
واضح رہے کہ عمران شاہ نے کراچی میں ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، راستہ نہ دینے پر عمران شاہ غصے میں آ گئے تھے انہوں نے شہری کی گاڑی کو روکا اور باہر نکل کر شہری کو خوب برا بھلا کہا، اسی دوران انہوں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے انہیں نوٹس جاری کیا، اس کے بعد وہ اس بزرگ شہری کے گھر گئے اور ان سے معافی مانگ لی۔