لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور 25 ،25 آدمی ساتھ چل رہے ہیں، دیکھیں گے کس کس گورنر ہاس کی دیواریں گریں گی ‘ نااہل شخص جہازمیں اراکین اسمبلی کولارہا ہے،ہمارے لوگوں کوفون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی اس حکومت اوراس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے۔پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری پرتشددکیامگرقانون حرکت میں نہیں آیا،پہلے پٹائی کرلوپھردباوڈال کرصلح کرلو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی قرضہ نہیں لینا،ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھولنا نہیں،ہم روز آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ،یہ فراڈ زیادہ دن نہیں چلے گاانہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور 25 ،25 آدمی ساتھ چل رہے ہیں، دیکھیں گے کس کس گورنر ہاس کی دیواریں گریں گی ۔