لا ہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخا با ت کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شگاف وا ضح ہو گیا ،15(ن) لیگی ار کان نے پا رٹی سے بغاوت کر دی،اپنے پا رٹی کے امیدوار کی بجا ئے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پا کستان تحر یک انصاف کے نا مزد چو ہدری پر ویز الہی کو ووٹ دے دیا،
جمعرات کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں (ن) لیگ کو بغاوت کا سامنا ہوا، (ن) لیگ کے ارکان کی تعداد 162تھی صرف 147 ووٹ (ن) کے منتخب کردہ امیدوار چوہدری اقبال کو ملے ، چوہدری پرویز الٰہی ایک پرانے منجھے ہوئے سیاستدان رہ چکے ہیں ان کا رکھ رکھاؤ مسلم لیگ کے امیدوار سے زیادہ ہے، مسلم لیگ (ن) میں منتخب ہونے والے بہت سے اراکین پنجاب اسمبلی ایسے بھی ہیں جن کا ماضی میں تعلق مسلم لیگ (ق) سے رہا تھا ، خاص طور پر جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے اراکین جن کا مسلم لیگ (ن) سے تعلق ہے ان کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے بڑا گہرا تعلق ہے، وہ روٹین میں ان سے ملنے جاتے رہے ماضی میں بھی اور ابھی کچھ دن پہلے بھی ان سے ملاقاتیں کیں ، 15لوگ جو بتائے گئے ہیں ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، یہ بات پہلے ہی دکھائی دے رہی تھی کہ پرویز الٰہی اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے ووٹ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایک بہت بڑی لکیر مسلم لیگ (ن) کی دیوار میں آگئی ہے، اس قبل سے پرانے سیاستدان اور سیاسی پنڈت وہ کہتے تھے 20سے 25لوگوں کا بلاک بنے گا اور اس طرح 20سے 25لوگ مسلم لیگ نواز کے کم ہوجائیں گے۔ اسپیکر کے انتخابات میں 15لوگ کم ہوگئے ہیں اب باقی کب کم ہوں گے یہ نہیں پتا۔چوہدری پرویز الٰہی ایک مانے ہوئے سیاست دان ثابت ہوگئے ۔