پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ان افرادکو وزارتیں ہرگز نہ دی جائیں،الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور صوبائی وزرا ء اعلیٰ کو مشورہ دیدیا،حکومتوں کی تشکیل میں نئی مشکلات کھڑی ہوگئیں

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل میں کئی مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی جس رکن اسمبلی کیخلاف تحقیقات جاری ہے اس رکن اسمبلی کو وفاقی اور صوبائی وزیر نہ بنایا جائے کیوں کہ اب ان ارکان اسمبلی کی تحقیقات کا دوسرا مرحلہ ان کی گرفتاری کا ہے اور جب کسی رکن اسمبلی کو وزیر بنایا جائیگا تو اس کی گرفتاری اچھی بات نہیں ہوگی۔ اس لئے ان ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا جائے

جن کو نیب اور ایف آئی اے سے کلیئرنس ملے۔ اس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی تشکیل میں مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات حکومت سندھ کی تشکیل کیلئے ہورہی ہیں کیوں کہ پی پی سے تعلق رکھنے والے8ارکان سندھ ا سمبلی کیخلاف مالی بے قاعدگیوں کی نیب میں تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔ اس شرط کے بعد فریال تالپور جام خان شورو امداد پتافی سید سردار شاہ فیاض بٹ سہیل انور سیال کے وزیر بننے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…