پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

قوم عمران خان کی کون سی بات نہیں بھولے گی؟اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے شیخ رشید کے ساتھ کیا زیادتی کی؟کیا ن لیگ اکیلی ہوگئی ہے؟کیا اپوزیشن اب متحد نہیں رہی؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان آج نئے پاکستان کی نئی اسمبلی میں دوسری بار تشریف لائے‘ یہ پہلی بار حلف کیلئے آئے تھے تو یہ ویسٹ کوٹ گھر بھول آئے تھے اور یہ آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ایوان میں آئے تو یہ اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئے‘ سابق سپیکر ایاز صادق نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی‘ شناختی کارڈ بھول جانا کوئی بڑی غلطی‘ کوئی بڑی بھول نہیں‘

یہ بھول معاف کی جا سکتی ہے لیکن قوم عمران خان کو حکومت کے ابتدائی سو دنوں کا ایجنڈا نہیں بھولنے دے گی‘ عمران خان‘ اسد عمر‘ شیریں مزاری اور پرویز خٹک نے ابتدائی سو دنوں کے بارے میں جو کہا تھا، قوم عمران خان کو ویسٹ کوٹ اور شناختی کارڈ کی طرح یہ ایجنڈا نہیں بھولنے دے گی‘ کیا حکومت سو دنوں میں وہ سو کام کر سکے گی جو باقی جماعتیں دو دو ہزار دنوں میں نہیں کر سکیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج شاہ محمود قریشی ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے اور اہم اتحادی شیخ رشید کو بھول گئے‘ شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جس کی وجہ سے عمران خان وزیراعظم بن رہے ہیں، (شیخ رشید کا دعویٰ ہے) لیکن آپ شاہ محمود قریشی صاحب کی زیادتی دیکھئے آج انہوں نے ان کا شکریہ ہی ادا نہیں کیا‘ میں آج بھی یہ سمجھتا ہوں عمران خان شیخ رشید کے بغیر حکومت نہیں بنا سکیں گے اور اگر خان صاحب یہ غلطی کر بیٹھے تو یہ شیخ رشید کے بغیر حکومت چلا نہیں سکیں گے‘ شیخ صاحب کے ساتھ یہ زیادتی کیوں ہوئی اور آج ایوان میں ن لیگ اکیلی احتجاج کرتی نظر آئی‘ کیا متحدہ اپوزیشن دوسرے اجلاس ہی میں متحدہ نہیں رہی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…