جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایفی ڈرین کیس میں سزا ، حنیف عباسی نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر شیخ رشید پریشان ہو جائیں گے ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ٗاپیل میں سزامعطل کرکے ضمانت کی رہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ اپیل کی ابتدائی سماعت (آج) کرے گا۔ ڈویثرن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 21 جولا ئی 2018کو ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کوعمر قید کی سزاسنائی تھی۔واضح رہے کہ حنیف عباسیکی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60میں الیکشن ملتوی کر دیا تھا۔ ایک سے زائد نشستیں رکھنے والے اراکین کی جانب سے چھوڑی جانیوالی نشستوں اور التوا میں ڈالے گئے حلقوں کے انتخابات اب قانون کے مطابق الیکشن کمیشن 60روز میں کروانے کا پابندہے اور اگر حنیف عباسی کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ آجاتا ہے تو حنیف عباسی ایک بار پھر این اے 60میں ن لیگ کے امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ۔خیال رہے کہ این اے60میں شیخ رشید انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف فیصلے کو چیلنج بھی کر چکے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا۔ انتخابات میں راولپنڈی کی دوسری سیٹ سے کامیابی کے بعد شیخ رشید این اے 60میں اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سامنے لانا چاہتے ہیں اور اگر حنیف عباسی الیکشن میں سامنے آگئے تو سیاسی مبصرین کے مطابق شیخ رشید کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کا دعویٰ تھا کہ حنیف عباسی اگر میدان میں ہوتے شیخ رشید کو عبرتناک شکست ہو سکتی تھی۔ اس موقع پر ن لیگ نے عدالتی فیصلے پر بھی سخت تنقید اور فیصلہ رات 11بجے سنائے جانے کو بھی دال میں کچھ کالا قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…