اسلام آباد (این این آئی)نوجوان فنکار نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تربوز پر بانی پاکستان کی تصویر بنا ڈالی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان فنکار نے قائداعظم کی تصویر کو سب سے پہلے تربوز پر رکھا
پھر اس کا اسکیچ بنایا اور اس کے بعد چھلکے کو تراش کر بانی پاکستان کی تصویر بنا ڈالی۔اس سارے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی ٗجسے متعدد صارفین نے قابل ستائش قرار دیا۔