اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں وزارت قانون کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی ملوث نکلے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں وزارت قانون کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی ملوث نکلے،حیرت انگیز انکشافات اسلام آباد(این این آئی)نیب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں وزارت قانون کے اعلیٰ حکام اور افسران ملوث ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں نیب نے سپریم کورٹ میں عبوری رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں حیران کن حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔نیب کی عبوری رپورٹ میں بتایا گیا کہ نندی پور منصوبہ کا ریکارڈ مل گیا ہے، جس کے مطابق وزارتِ قانون کے اعلیٰ حکام اور افسران کرپشن اور اقدام کرپشن کے مرتکب ہوئے۔ وزارت قانون کی ہی وجہ سے منصوبے پر عملدر آمد میں دو سال کی تاخیر ہوئی۔ وزارت قانون کے حکام اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے بارہا رابطہ کرنے کے باوجود وزارت قانون نے معاملہ پر قانونی رائے نہیں دی، وزارت قانون نے 4 مارچ کو وزارت خزانہ اور پانی و بجلی کو منصوبے سے متعلق فیصلوں کا اختیار دیاتاہم بعد ازاں پیچھے ہٹ گئی، ان اختلافات کے سبب منصوبے کی لاگت 27 ارب تیس کروڑ تک بڑھ گئی ٗاسکینڈل میں ملوث ملزمان اور گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…