بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے،کپتان کا اعلان مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد قیصر پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے اورکس سیاسی جماعت سے وابستہ تھے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نے

پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں اسپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے ۔اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے ۔ تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں ۔ 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔2013کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسد قیصر کو تحریک انصاف کا اسپیکر نامزد کر دیا گیا ہے ۔ منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے ۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکرز میں صاحبزادہ فاروق علی ، ملک معراج خالد،سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ ، ملک معراج خالد ، گوہر ایوب خان ، سید یوسف رضا گیلانی ، الہی بخش سومرو، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور سردار محمد ایازصادق شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…