جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کینیڈا ،سعودی عرب سفارتی کشیدگی، پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزارت خارجہ نے بیان جاری کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے کینیڈا اور سعودی عرب کے مابین سفارتی کشیدگی میں بڑھتے ہوئے اضافے کے بعد سعودی عرب کے موقف کی حمایت کردی ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی مخالفت کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی ملک کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی مناسب نہیں ہے۔اور پاکستان علاقائی خودمختیاری ،

علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ کینیڈا کے ساتھ معاملات کے سلسلے میں پاکستان سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ بردرانہ تعلقات کئی دہائیوں سے قائم ہیں ۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق کینیڈا سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز نہیں بلند کی جارہی بلکہ ان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہیے۔ تاہم سعودی وزیر خارجہ کسی خاص غلطی کی نشاندہی نہیں کی۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ریاض میں انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینڈا سعودی عرب میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتے ۔کینیڈا تسلیم کرتا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے معاملے پر کافی کام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں کینیڈین وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی ہے تاکہ معاملے کو حل کیاجاسکے۔واضع رہے کہ دونوں ممالک کے مابین معاملات اس وقت کشیدگی اختیارکرگئے جب کینیڈین وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کارکن سمر بداوی کی رہا ئی کامطالبہ کرتے ہوئے سعودی عر ب میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر ٹویٹ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…