پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

انتخابات 25 جولائی کو ہونے تھے لیکن 24 جولائی کو ہی ٹھپے لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، سینیٹر میر حاصل بزنجو نے بھی الزامات عائد کر دیے

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی)نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے عام انتخابات2118ء کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 18ویں ترمیم اور ریکوڈک مخالف عناصر نے ان کی جماعت کو دیوار سے لگایا، ملک بھر میں انتخابات کا انعقاد 25جولائی کو ہونا تھا لیکن بلیدہ، آواران اور دیگر علاقوں میں 24جولائی کو ہی ٹھپے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، پارٹی کاسہ روزہ قومی کانگریس 28سے30اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا، موجودہ اپوزیشن ماضی کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے،

اپوزیشن میں شامل جماعتیں چاہیے تو آسانی سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوسکتا ہوں تاہم اپوزیشن جماعتوں کا اس بابت کوئی بات نہیں ہوئی۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب میں پا رٹی کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ ،سینیٹرمیر طاہر بزنجو،سینیٹراکرم بلوچ ،سینیٹرمیرکبیراحمدمحمد شہی ،میر محراب مری ،ڈاکٹر شمع اسحاق ،عطاء محمد بنگلزئی ودیگر بھی موجود تھے ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے کہاکہ 7اور 8اگست کو نیشنل پارٹی کامرکزی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ الیکشن اور اس کے نتائج پر غوروحوض ہوا ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2018ء میں ملک بھر کی کہانی ایک جیسی ہے جس علاقے میں جس پارٹی کا ہولڈ تھا وہاں ایک سرکاری جماعت نے کامیابی حاصل کی ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ ملک بھر میں الیکشن 25جولائی کو منعقدہورہے تھے لیکن مکران ،آواران بلیدہ اور دیگر میں فورسز کی سرپرستی میں24جولائی کو ٹھپے لگانے کا سلسلہ شروع کیاگیا،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی جانب سے حالیہ الیکشن کو مکمل دھاندلی زدہ قراردیدیاگیاہے ،بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے انتخابات میں

الیکشن کا حلیہ بدل دیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اجلاس میں قومی کانگریس 28سے 30اکتوبر تک بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیاگیاہے جبکہ کچھ کو نوٹسز جاری کردئیے گئے تاہم پارٹی کو مطمئن نہ کرسکنے والوں کو پارٹی سے فارغ کیاجائے گا، نیشنل پارٹی تمام تر حربوں اور شکست کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی بلوچستان کے وسائل اور عوامی اعتماد کو بحال کیلئے مکمل جدوجہد کی جائے گی،

نیشنل پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کاحصہ ہے ۔صحافیوں کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہاکہ الیکشن کے ان نتائج کا ہمیں خدشہ تھا مگر ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے خدشات کے باوجود ایک مخصوص گروپ کو بڑی تعداد میں عوام پر مسلط کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے مخالف نے ہمیں دیوار سے لگایاہے انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کو قبول نہیں کیاجارہا 73کی آئین میں بہت بڑی تبدیلی کی گئی پہلے لوگ مضبوط وفاق کے نعرے لگاتے تھے مگر 18ویں ترمیم کے ذریعے پہلی دفعہ صوبوں کو اختیارات دئیے گئے ،نیشنل پارٹی کی 18ویں ترمیم سے متعلق واضح موقف ہے اس کو چھیڑا گیا تو نیشنل پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریگی ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے ساتھ دیں تو ہمیں چیئرمین سینٹ لاسکتے ہیں تاہم چیئرمین سینٹ سے متعلق الائنس کے فورم پر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے ،حاصل بزنجو نے کہاکہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات کو ہم نے مکمل طورپ شفاف قرارنہیں دیاتھا لیکن اس بار ملک بھر میں الیکشن کے نتائج ہی مختلف تھے ،اپوزیشن کی جانب سے پہلے اسلام آباد،دوسرا پشاور ،تیسرا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا جس کے بعد لاہور اور کراچی میں جلسے کئے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ اس بار اپوزیشن بہت مضبوط ہے ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کا صفایا نہیں ہوا بلکہ کرایاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ کیچ میں 24تاریخ کو ٹھپے لگائے گئے حالانکہ الیکشن 25کو ہونے تھے ،مختلف پولنگوں پر فورسز کی جانب سے ٹھپے لگائے گئے ،انہوں نے کہاکہ ہم ذمہ دار فورم پر بات کررہے ہیں ،بلیدہ ،گوادر میں 60ہزار ووٹ ہے حالانکہ آواران اور مکران میں مکمل انسرجنسی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…