لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 132کی سیٹ اپنے پاس رکھنے اور پی پی 164 ، 165 چھوڑنے کیلئے درخواست دیدی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے این اے 124کی سیٹ چھوڑنے اور پی پی 146کی سیٹ پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جمعرات کو
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے این اے 132کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہباز شریف نے صوبائی نشستیں پی پی 164اور 165چھوڑنے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازنے این اے 124کی سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، اور پی پی 146کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔