اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں، شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے،مولانا فضل الرحمان کو قوم کی کیا چیز اچھی نہیں لگ رہی؟ شیخ رشید کے دعوے

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں، شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے،مولانا فضل الرحمان کو قوم کی کیا چیز اچھی نہیں لگ رہی؟ شیخ رشید کے دعوے اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کے 14اگست کو یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر

شدید تنقید اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں۔ شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے اس لئے انہیں پوری قوم کی خوشی بھی اچھی نہیں لگ رہی اور وہ مایوسی اور سوگ کی کیفیت میں ہیں تاہم پوری قوم جشن آزادی دھوم دھام سے منائے گی اور 13اگست کی شب لال حویلی کے باہر تاریخی جشن ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز اپنے ایک انٹرویو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے 14اگست کو جشن آزادی نہ منانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آباؤ اجداد تو پاکستان بننے کے ہی مخالف تھے آج پاکستان بننے کے مخالف عزت دار بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تائید متوقع تھی کیونکہ جس شریف خاندان کا ہیرو مجیب الرحمن ہو اس سے کسی اچھے کی امید بھی نہیں رکھی جا سکتی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی عبرتناک شکست نے انہیں نیم پاگل کر دیا ہے ان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے اور وہ اس وقت حالت نزع میں ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…