لاہور ( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ کیس میں نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو بار ہا نوٹسز جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے 2008ء سے 2017ء تک کی
ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ سٹیٹمنٹ مانگی گئی تھی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔ ان نوٹسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے ۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔