اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کو پمز کے خفیہ راستے کے ذریعے پمز کارڈیک وارڈ پہنچا دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم کیپٹن (ر) صفدر کا معائنہ کر رہی ہیں، میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں دوائیاں دی جائیں گی، واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن( ر)صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، معدے کی گنجائش
کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف ہے جس کے باعث انہیں آج ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پانڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پانڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔