بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانی آن لائن ووٹ ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟، نادرا نے سوشل میڈیا پر آن لائن ووٹنگ کے حوالے سے اشتہار کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی ( نادرا )نے سوشل میڈیا پر پھیلی ان افواہوں کی تردید کردی ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن ووٹنگ کے ذریعے انتخابات 2018 کی رائے شماری میں حصہ لینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی اشتہار میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا کے تعاون سے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن ووٹنگ کا نظام وضع کیا ہے۔اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے آن لائن رائے شماری میں حصہ لینے کے لیے قومی شناختی کارڈ، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ اشتہار میں تفصیلی طور پر دیگر معلومات فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا جبکہ اس اشتہار کو شیئر کرنے پر بھی زور دیا گیا، جس کے بعد لوگوں نے بغیر تصدیق کیے اس کو شیئر کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔نادرا نے ان افواہوں کی سختی سے ترید کی اور کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آن لائن ووٹنگ کے حوالے سے وائرل ہونے والا اشتہار گمراہ کن ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے نادرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن ووٹنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی آئندہ سماعت انتخابات کے بعد ہوگی جبکہ انتخابات 2018 میں سمندر پار پاکستانی آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے، ووٹ ڈالنے کے لیے انہیں پاکستان آنا ہوگا۔اس حوالے سے کی گئی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن ووٹنگ کا تجربہ متوقع طور پر ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے لیکن ابھی سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…