اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

اوور ٹائم کے پیسے واپس کرو، 70 ہزار ملازمین چکرا کر رہ گئے، سٹیٹ بنک آف انڈیا نے حکم جاری کر دیا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے 70ہزار ملازمین کو جھٹکا دے دیا، اوور ٹائم کی مد میں ادا شدہ اضافی رقوم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے نوٹ بندی کے دوران 70ہزار ملازمین کو اوور ٹائم کی مد میں اضافی رقم ادا کی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے نوٹ بندی کے دوران 70ہزار ملازمین کو اوور ٹائم کی مد میں اضافی رقم ادا کی تھی جسے اب ملازمین سے واپس کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ایس بی آئی نے اپنے تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو جو خط ارسال کیا اس میں تحریر ہے کہ بینک صرف اپنے ملازمین کو اضافی کام کے عوض پیسہ دیں نہ کہ سابق ایسوسی ایٹ بینک کے ملازمین کو ۔ ایس بی آئی نے واضح کیا کہ 2016 میں نوٹ بندی کے دوران اوورٹائم کیلئے ایسوسی ایٹ بینک کے ملازمین کو ادا کی گئی رقم واپس لی جائے ۔اضافی ادائیگی صرف ان ملازمین کیلئے تھی جو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ بینک نے کہا کہ اوورٹائم کیلئے اضافی ادائیگی کا اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب ایسوسی ایٹ کے بینکوں کا انضمام ایس بی آئی میں نہیں ہوا تھا لہذا ان کے ملازمین بنیادی طور پر ایس بی آئی کے ملازمین تصور نہیں کئے جائیں گے جس کی وجہ سے وہ اضافی رقم کی ادائیگی کے حقدار نہیں ۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…