اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بہن نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے سکول میں طالب علموں کے لیے بنائے گئے کھانے میں زہر ملا دیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورکھ پور(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں بہن نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اسکول کے کھانے میں زہر ملا دیا، مبینہ طور پر زہر ملی غذا کھانے کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی جس کے سبب کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہو سکا۔ معروف بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے ایک ضلع گورکھ پور میں 7ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے

اسکول میں طالبِ علموں کے لیے بنائے گئے کھانے میں زہر ملادیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکول کے باورچی نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسکول میں افراتفری پھیل گئی۔پولیس اور صحت و منشیات کی انتظامیہ کے حکام نے فوری طور پر اسکول کا دورہ کیا اور کھانے کا معائنہ کیا، تاہم کسی بھی طالبِ علم کی حالت خراب ہونے کے شواہد نہیں ملے۔اس کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھی اسکول کا دورہ کیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ طور پر زہر ملی غذا کھانے کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق طالبہ اور اس کی والدہ سے تفتیش کی گئی تاہم اس نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کھانے میں کوئی چیز نہیں ملائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، صحت و منشیات کی انتظامیہ کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس کی بنیاد پر اگر ضروری ہوا تو لڑکی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔رواں برس اپریل میں اسی اسکول میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں مذکورہ طالبہ کے بھائی کو 5ویں جماعت کے ایک طالبِ علم نے سر پر اینٹ ماردی تھی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…