اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

روسی خاتون سیاح کو نشہ دے کر گینگ ریپ کرنے والے ایک ملزم کے حیرت انگیز انکشافات ، کس کے کہنے پر اپارٹمنٹ میں دن گزارے؟

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائے(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر چنائے میں روس کی 21سالہ خاتون سیاح کو اغوا کر کے گینگ ریپ کرنے والے 6افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، خاتون کو سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، روسی خاتون کے چہرے ، ہاتھ پر کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ معروف بھارتی روز نامہ ٹائمز آف انڈیا کلے مطابق بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو نشہ دے کر گینگ ریپ کرنے والے 6 مشتبہ افراد کو

پولیس نے گرفتار کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ روسی خاتون چنائے میں واقع ایک مندر کی سیاحت کے لیے آئی تھیں تاہم انہیں سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد تفتیش کاروں نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی خاتون کے چہرے اور ہاتھ پر کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔اس حوالے سے زیر حراست ایک ملزم نے بتایا کہ وہ روسی خاتون کے ہمراہ مندر اور آشرام آیا اور خاتون کے کہنے پر ہی اس کے اپارٹمنٹ میں چند دن گزارے۔ملزم کا کہنا تھا کہ روسی خاتون نے ہفتے کی رات کو اپنے اپارٹمنٹ میں بلایا اور باہمی راضی مندی سے جنسی تعلقات قائم کیے تاہم پیر کے روز جب وہ ضروری سامان لے کر واپس اپارٹمنٹ آیا تو خاتون کو بہیوش پایا۔واضح رہے کہ 23 جون کو چنائے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی مہم کے تحت اسٹریٹ ڈرامہ پیش کرنے والی 5 خواتین سماجی کارکنوں کو مسلح افراد نے اغوا کیا،

جبکہ انہیں جنگل میں لے جا کر گینگ ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔3 اپریل 2017 کو جرمنی کی خاتون سیاح نے بھارتی پولیس کو بتایا تھا کہ اتوار (2 اپریل)کو ریاست تامل ناڈو کے سیاحتی شہر ماملاپورم کے ایک نجی بیچ ریزورٹ میں 2 افراد انہیں کھینچتے ہوئے سنسان مقام پر لے گئے اور ریپ کا نشانہ بنایا۔گذشتہ سال دسمبر میں ایک جاپانی سیاح خاتون جبکہ 2014 میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی بھارت میں جنسی ہوس کا نشانہ بن چکی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…