بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں خفیہ انتخابی سیل قائم کرلیا، الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں ایک خفیہ انتخابی سیل قائم کرلیا ہے،جس کا مقصد کراچی سے شہباز شریف سمیت سندھ بھر سے ن لیگی امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے،اور انکے قریبی حریف امیدواروں کو ناکام بنانا ہے اور اندرون سندھ سیٹ ایڈجسٹمینٹ کے نام پر ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرین سے پس پردہ مذاکرات کا سلسلہ

گورنر سندھ کے خفیہ انتخابی سیل کا ہی شاخسانہ ہے،وہ بدھ کو تحریک لبیک سندھ بھر کی انتخابی کمیٹیوں کے عہدے داروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ہم پہلے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں،ہم نے اپنے جن تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا تھا اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں،اس موقع پر ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان گورنر ہاؤس کراچی میں خفیہ انتخابی سیل کا فوری سنجیدہ نوٹس لے کر سندھ میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے،اگر تحریک لبیک کے مینڈیٹ کو چرانے اور بدلنے کی کوئی محلاتی سازش کی گئی تو ہم سندھ کے عوام کے رد عمل کے ذمے دار نہیں ہوں گے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ1970 میں جب سوشلزم کی پاکستان میں عالمی طاغوتی قوتوں کی ایما پر امپورٹ کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں،تو اسلامیان پاکستان خواب غفلت سے جاگ اٹھے تھے،آج جب یہود وہنود نظریہ پاکستان کو ختم کرنے کیلئے پاکستان میں لبرل ازم اور سیکولرازم کو مسلط کرنے کیلئے انتخابی مہم میں دولت کو پانی کی طرح بہارہے تو پورا پاکستان اس سازش کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے اور1970سے زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ 25جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے محمد عربی کے دین کو اقتدار کے تخت پر لانے کیلئے پرعزم ہے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ پنجاب میں ٹی ایل پی کے امید وار پر فائرنگ کا وواقعہ قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…