بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا،دونوں جماعتوں کے کارکن زخمی، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آبادمیں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں کے 10 افراد زخمی ہو گئے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی امیدوار کے مرکزی دفتر اور ہسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی نے پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی قائد اور سابق ایم۔این۔اے مہدی حسن بھٹی سمیت240سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ چوک فاروق اعظم میں مسلم لیگ ن کی انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی جس سے ن لیگ کے صوبائی امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ خطاب کررہے تھے کہ اسی دوراں وہاں سے پی۔ٹی۔آئی کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا کارواں گذرا تو دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی جس پر ان کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ اس جھگڑے کے نتیجہ میں دونوں پارٹیوں کے 10کارکنان زخمی ہوگئے ۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ڈنڈے سوٹوں سے پی پی 70سے لیگی امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے مرکزی دفتر اور اور انکے ہسپتال میں داخل ہو کر توڑپھوڑ کی،پی ٹی آئی کارکنوں نے دفتر میں ایل سی ڈی،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء توڑ دیں جبکہ ہسپتال کے شیشے ،سی سی ٹی وی کیمرے اور فرنیچر بھی توڑ دیا۔لڑائی جھگڑے کے باعث ہسپتال میں داخل مریض ڈر کے بھاگ نکلے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لیگی امیدوار کے حمایتی دوکانداروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی دوکان پر توڑ پھوڑ کی۔زخمی کارکنوں کو ٹراما سنٹرمنتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب بازار آرئیاں والا، ڈاکخانہ روڈ اور مین بازار کے تاجروں اور دوکانداروں نے واقعہ کے خلا ف جزوی ہڑتال کیے رکھی۔

دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی نے لیگی امیدور صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ کی مدعیت میں انتخابی دفتر اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور کارکنوں کو زخمی کرنے کے الزام میں سابق ایم۔این۔اے مہدی حسن بھٹی ۔ سابق ناظم مہر محمد رضوان، ز ملک پھول خان اعوان، ملک رب نواز، نوید لنگاہ، ارباب اکرم، کاشف عرف کاشی، ملک آصف مٹھو، حاجی عنصر ، ملک غلام حسین شارو، ملک علی ذوالقرنین،

قاضی ارشاد، الطاف بھٹی رنگ والا، سمیت 240سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری جانب پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی صدر چوہدری شعیب حیات تارڑ نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں نے ہم پر حملہ کرنے میں پہل کی۔ جس سے ہمارے پانچ کارکنان بھی ذخمی ہوئے ہیں ۔ ہم نے ان کا میڈیکل لے لیا ہے اور حملہ آور عناصر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ میں درخواست دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…