اسلام آباد(این این آئی) نادرا ترجمان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے ۔بدھ کو نادرا کے ترجمان فائق علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نادرا ترجمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آنا ہوگا۔ترجمان نادرا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیکشن کے بعد مقرر کی ہے۔