نارروال (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق کو مائیک سے کرنٹ لگ گیا ۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق این اے 78 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک انہیں مائیک سے کرنٹ لگ گیا جس کے بعد انہوں نے مائیک دور پھینک دیا تاہم وہ محفوظ رہے۔