ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب کی نگران حکومت نیب کے ذریعے دھاندلی کا کون سا پروگرام بنا رہی ہے؟ شہباز شریف کے نگران حکومت اور نیب پر حیران کن الزامات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آئن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے لاہور یوسی 117شاہ پور کانجرہ میں الیکشن کمپین کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نیب کے ذریعے دھاندلی کا پروگرام بنارہی ہے عوام 25جو لائی کوشیر پر مہر لگا کر اپنا حق ادا کریں اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں میں پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا جیسا ترقی یافتہ ملک بنادونگا،الزم خان نے اربوں کی لوٹ مار میں ملوث لوٹوں کو ٹکٹ دئیے ،

مخالفین نے خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں کیا ہم نے صرف گیارہ ماہ میں میٹرو بس منصوبہ بنا یاجبکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے دوسالوں میں بھی میٹرو بس نہ بنائی اب وہاں گڑھے پڑے ہیں۔عوام نے میاں نواز شریف کے خلاف نا انصافی کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے اور 25جولائی کو ووٹ کی مہر سے میاں نواز شریف کی کامیابی کا فیصلہ سنا دیں گے۔ میاں نواز شریف کودنیا کے واحد اسلامی ملک کو ایٹمی طاقت بنانے، لوڈ شیڈنگ کے طویل عذاب سے نجات دلانے،سی پیک، موٹر ویز، میٹرو بسوں اور اورنج ٹرین کے ذریعے ترقی یافتہ ملک بنانے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی سزا دی جا رہی ہے لیکن جمہوری اور بہتر پاکستان کی خاطر ہمارے قائد جیل کاٹ رہے ہیں ۔ یوسی 117شاہ پور کانجرہ میں مسلم لیگی امیدواران این اے 135ملک سیف الملوک کھوکھر،این اے 136ملک افضل کھوکھر،پی پی 161ملک فیصل ایو ب کھوکھراور پی پی 173ملک عمران شفیع کھوکھر کے استقبالیہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نوٹوں اور لوٹوں سے نہیں عوام کے ووٹوں سے تبدیلی لائیں گے اور عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔اس موقع علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید علی سرور گیلانی،

سید فرحان غفور،سید محمد علی بخاری،سید اویس حسن ،سید حسنین غفور ،سید حسن سرور،سید حسین سرور،سید رضاسرور،سید وہاب سرور ،سید ارسل گیلانی و دیگر موجود تھے۔ میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی جمہوریت دشمن قوتیں اس کی دشمن بن گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے نمائندگی کا حق حاصل کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور آمریت کی چھتری تلے پناہ لینے والوں کو سات خون معاف ہیں

لیکن اب پاکستان کے عوام نے ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا دیا ہے اور وہ عزت دلا کر ہی رہیں گے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سالوں میں ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور پاکستان کے بڑے شہروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ دیہات اور پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں جبکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے میں سڑکوں کو قدرتی ڈیموں میں تبدیل کرکے عوام کو خوار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہاحتساب عدالت کا فیصلہ بھی گواہ ہے کہ میاں نواز شریف پر کرپشن کوئی الزام ثابت نہیں ہوا پھر بھی ان کو بیٹی کے ہمراہ انتقامی کا روائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا گیامگر قانون کی بالادستی اور اپنے شیر دل کارکنان کی خاطر نواز شریف نے جیل جانے کو ترجیح دی جس کے بعد ان پر کرپشن کے الزامات لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو ڈوب مرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…