اسلام آباد (آن لائن) اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا بیرک میں کھردرے فرش پر سونے کا انکشاف ہوا ہے ،کہیں سے کمر تکلیف کی افواہ اور کہیں سے مظلومیت کا ماحول بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تاہم شہبازشریف نے نوازشریف کی فرش پر سوئے ہوئے تصویر کی فراہمی پر بھاری انعام دینے کا اعلان کردیا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کو کمر میں شدید تکلیف ہونے کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند منٹ کے لئے فرش پر سلایا گیا
جس پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ان کے قائد نوازشریف کو جیل میں پہلی رات بستر ہی نہیں دیا گیا جس کے تحت انہیں زمین پر باامر مجبوری سونا پڑا ہے ۔جیل ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی آمد سے قبل ہی جیل میں بہترین انتظامات کرلئے گئے تھے تاہم انہیں شدید کمر میں تکلیف کے باعث چند منٹ کے لئے فرش پر لٹایا گیا تھا۔ادھر شہبازشریف نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ نوازشریف کے فرش پر لیٹنے کی تصویر اگر فراہم کردی جائے تو ان کارکنوں کو بہترین انعام سے نوازا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو موبائل فون کی سہولت دینے کا سافٹ کارنر بھی تبدیل ہوگیا ہے اور اب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ان تینوں کی ملاقات کے لئے جانیوالے کسی بھی شخص کے پاس موبائل ڈیوائس یا کوئی ایسی چیز موجود نہ ہو جس سے بیرک یا جیل کی تصویر یا فوٹیج حاصل کی جائے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے جان بوجھ یہ سوشا چھوڑا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے پاس موبائل سہولت اگر موجود بھی ہے تو وہ بھی لے لی جائے تاکہ وہ آزاد ہو کر اپنی پارٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا سکیں کیونکہ شہبازشریف مریم نواز اور نوازشریف کے اڈیالہ جیل سے ریلیز ہونے والے آڈیو پیغامات سے نہ صرف پریشان تھے بلکہ کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں میں ان کی ہزیمت بھی ہورہی تھی ۔