ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنماؤں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی،نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کا سپریم کورٹ نوٹس لے، پرویز رشید نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کا نگران حکومت اور سپریم کورٹ نوٹس لے ، بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنماؤں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ پہلے لاہور ایئر پورٹ پر بدسلوکی کی گئی ۔ اب بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ خصوصی طیارے پرانہیں اسلام آباد لانے کے بعد انتہائی توہین آمیز سلوک کیا گیا ۔ ایک قومی رہنماء کیساتھ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا؟ ، کس کے حکم سے نواز شریف اور مریم نواز کی تصویریں اور فلمیں بنائی گئیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ دو اہلکار نواز شریف کے دائیں ، بائیں بیٹھ گئے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہنے والے ملک کے سب سے مقبول سیاستدان ہیں۔ نواز شریف اپنی بیگم اور مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…