اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جمعرات کو طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے
غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی بنیا د پر جاری کیا گیا ، عمران خان کو ( آج) الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیاہے ، الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔