جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کم پٹرو ل میں گاڑی کو زیادہ سے زیادہ کیسے چلایا جا سکتا ہے، وہ تدابیر جو ہر شخص کیلئے جاننا ضروری ہیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ دور میں گاڑی تقریباً ہر شخص کی ضرورت بن گئی ہے پر کئی لوگ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، جبکہ متوسط طبقے کے لیے اپنی گاڑی رکھنے پر سب سے بڑا مسئلہ اس کے ایندھن کے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ویسے تو اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں رکھنا ہی اس کی مائلیج یا ایندھن کی اوسط 19 فیصد بہتر بنادیتی ہے۔مگر چند عام چیزیں یا طریقہ کار ایسے بھی ہیں جو آپ کے پٹرول

کا خرچہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔گاڑی پارکنگ:اپنی گاڑی کو ہمیشہ ایسے پارک کریں کہ جب اسے نکالنا ہو تو اسے بیک کرنے کی بجائے سیدھا ہی لے جائے، اس سے ایندھن کی اوسط میں 25 فیصد تک بہتری آتی ہے۔رفتار :یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق اسپیڈ لمٹ یا ایک رفتار میں گاڑی کو چلانے سے ڈرائیور ایندھن کی اوسط کو 12 سے 55 فیصد تک بہتر بنا سکتے ہیں، اس چیز کو کئی ماہرین نے آزما کر درست بھی قرار دیا ہے۔ اسی طرح رفتار کو آٹو کنٹرول کرنے سسٹم بھی ایندھن کی اوسط کو مزید سات فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔اضطراب سے گریز:جب بھی گاڑی کسی جگہ دس سیکنڈ یا اس سے زائد وقت کے لیے کھڑی کریں جیسے ٹریفک سگنل پر یا کہیں تو، تو اچھا ہے کہ انجن کو بند کردیں، ایسا کرنے سے بھی ایندھن کی اوسط میں 19 فیصد تک بہتری آتی ہے۔لانگ ڈرائیو سے وارم اپ کرنا:آج کے دور کی گاڑیاں اس وقت مکمل طور پر باکفایت ثابت نہیں ہوتیں جب تک ان کا انجن وارم اپ نہ ہوجائے، اگر تو آپ مختلف جگہوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے سب سے دور واقع مقام پر جائیں اور اس کے بعد دیگر جگہوں پر، کیونکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد گاڑی کو روکنا اور چلانا گاڑی کی کفالت کو کام کرنے نہیں دیتا۔وزن :گاڑی میں لوگوں کے بیٹھنے کے بعد اضافی 5 کلو وزن گاڑی کے ایندھن کی اوسط میں نمایاں کمی لاتا ہے، تو ضروری سامان

کے علاوہ بیکار چیزوں کو نہ رکھنا ہی بہتر ہے۔اچانک روکنے اور چلانے سے گریز:گاڑی کو اچانک تیز کرنے اور اچانک بریک لگانے کی عادت ترک کرنا مشکل نہیں جو کہ پٹرول کے اضافی خرچ کا باعث بنتی ہے۔ گاڑی کو بتدریج تیز کرنے اور روکنا اس کے مقابلے میں ایندھن کی اوسط میں بہتری لاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…