اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایشوریا رائے فلم میں شاطر حسینہ کے روپ میں نظر آئیں گی

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سابق مس ورلڈ اور بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ 44 سالہ ایشوریا رائے آنے والی فلم میں ایک شاطر حسینہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے ہدایت کار روہن سپی کے ساتھ 15 سال بعد رومانٹک تھرلر فلم میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے اس سے قبل 2003 میں ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی فلم ’کچھ نہ کہو‘ کی ہدایات دے چکے ہیں۔

اب 15 سال بعد وہ ایک بار پھر ایشوریا رائے کو رومانٹک تھرلر فلم میں کاسٹ کرکے انوکھا کارنامہ سر انجام دینا چاہتے ہیں۔ہدایت کار روہن سپی بچن خاندان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ابھیشک بچن کی متعدد فلموں کی ہدایات دی ہیں۔روہن سپی 2005 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بلف ماسٹر‘ میں ابھیشک بچن کے ساتھ ایشوریا رائے کو ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے، تاہم عین وقت پر ان کی جگہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا۔اب روہن سپی بچن خاندان کی بہو ادھیڑ عمر کی ایشوریا رائے کو رومانٹک تھرلر فلم میں شاطر حسینہ کے روپ میں دکھاتے نظر آئیں گے۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ابھی ایشوریا رائے کی آنے والی فلم کا نام اور دیگر کاسٹ سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم ان کا کردار یقینی ہے۔روہن سپی کے قریبی ذرائع کے مطابق رومانٹک تھرلر فلم کا مرکزی کردار خاتون کا ہوگا، جسے ایشوریا رائے نبھاتی نظرآئیں گی۔اگرچہ فلم میں مزید 2 مرکزی کرداروں کو بھی کاسٹ کیا جانا ہے، تاہم اہم اور مرکزی رول شاطر حسینہ ایشوریا رائے کا ہی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رومانٹک تھرلر فلم کی شوٹنگ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس فلم کو کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم اسے کری ارج انٹرٹینمینٹ اور پروڈیوسر سدھارتھ آنند کی پروڈکشن کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’فینے خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…