بالی ووڈ میں اقربا پروری کا تاثر غلط ہے، کرینہ کپور

  پیر‬‮ 12 مارچ‬‮ 2018  |  11:55

ممبئی(این این آئی) اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا تاثر غلط ہے اگر ایسا ہوتا تو پھر ہر سپراسٹار کے بچے سپراسٹار ہی ہوتے۔ایک انٹرویو میں نامور اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروی کا تاثر دینا غلط ہے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباپروری جیسی چیز پائی جاتی ہے کیوں کہ اگر ایسا ہوتا تو پھر بالی ووڈ میں جتنے بھی سپر اسٹار ہیں۔

ان کے بچے بھی سپراسٹار بنتے۔کرینہ کپور نے رنویر سنگھ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن آج وہ ایک سپر اسٹار ہیں اورانہوں نے یہ مقام اپنی محنت اورجاندار اداکاری سے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے ایسے اداکار ہیں جو کل سپر اسٹار تھے لیکن آج ان کے بچے سپر اسٹار نہیں لہذا یہ بات میں پورے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری دور دور تک پائی نہیں جاتی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎