منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی ایوارڈ یافتہ فلمساز کی فواد خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش میں دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستی کی بات کرتی ہوں، فلم ساز سونالی بوس

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ایوارڈ یافتہ فلمساز سونالی بوس کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ فلم بنانا چاہتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ فلم نگری میں اس پر کوئی بھی میری حمایت نہیں کرے گا۔بھارت میں تخلیقی کام پر قدغن کے عنوان سے منعقد کئے گئے مباحثے کے دوران بھارتی فلمساز سونالی بوس نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ان کی تصویر صحیح انداز میں پیش کرنے کے بجائے یہ لوگ فلمسازوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے سے روک رہے ہیں۔

سینما کو آزاد ہونا چاہئے لیکن بھارت میں بدقسمتی سے آج کل ایسا نہیں ہے۔سونالی بوس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار فواد خان کو لے کر فلم بنانا چاہتی ہیں لیکن شدید خواہش کے باوجود وہ ایسا نہیں کرسکتیں ، کیونکہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے۔ جس پر مباحثے کے میزبان نے انہیں خبردار کیا کہ ایسی رائے کا اظہار کرنے سےآپ کو وطن دشمن بھی کہا جاسکتا ہے۔ جس پر سونالی بوس نے جواب میں کہا کہ یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔بھارتی فلمساز نے کہا کہ میں دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستی کی بات کرتی ہوں، میں اپنی فلم میں فواد خان کو مرکزی کردار میں شامل کرنا چاہتی ہوں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے، فلمساز ہی میری حمایت نہیں کریں گے، کیونکہ ایسا کرنے سے وہ خطرات اور اندیشوں میں گھر جائیں گے۔واضح رہے کہ دو برس قبل 2016 میں کشمیر میں قائم اڑی کیمپ میں حملے کے بعدہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد بھارتی فلمسازو پروڈیوسرز شدید خواہش کے باوجود پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کر پارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…