ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) گزشتہ برس دنیا کی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجا نے والی مانوشی چھیلر کو بالی ووڈ میں پہلا بریک دینے کی خبروں پر ہدایت کار کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی ہے۔بھارت کی 20 سالہ حسینہ مانوشی چھیلر نے جب سیمس ورلڈ کااعزاز حاصل کیا ہے تب سے بالی ووڈ میں ان کی خوبصورتی کی دھوم مچی  ہوئی ہیاور فلم انڈسٹری کے ہدایت کاروپروڈیوسرز نے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنی شروع کردی ہیں یہاں تک کہ انہیں کئی فلمسازوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہدایت کارکرن جوہر نیمانوشی کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔تاہم کرن یا مانوشی چھیلر کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، جب افواہیں حد سے زیادہ بڑھیں تو کرن کو سامنے آنا ہی پڑا اور انہوں نے مانوشی کو اپنی فلم میں لینے کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں کہ میں مانوشی کو اپنی فلم میں لانچ کررہا ہوں۔کرن نے کہا مانوشی چھیلر نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت کر جوکامیابی حاصل کی ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں، میں مانوشی کو ان کے مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے سے پہلیسے جانتا ہوں۔ مس ورلڈ بننے سے پہلے مانوشی نے جس شو میں شرکت کی تھی میں اس کا میزبان تھا اور میں نے اسی وقت دیکھ لیا تھا کہ وہ بہت باصلاحیت لڑکی ہے۔ بعد ازاں مانوشی کے مس ورلڈبننے کے بعد مجھے اس سے ملنے کا موقع ہی نہیں ملا لہٰذا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میڈیا کیوں غلط افواہیں پھیلا رہا ہے۔ کرن نے کہامانوشی میری فلم میں کام نہیں کررہیں اور نہ ہی میں انہیں لانچ کرنے والا ہوں۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران مانوشی چھیلر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی مانوشی کو فلموں میں متعارف کروانے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…