منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا رائے نے مشکل کردار کا انتخاب کرلیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اپنی نئی فلم’رات اور دن‘ کے ریمیک میں نرگس کے کیے جانے والے کردار میں نظر آئیں گی۔سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اپنی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے ساتھ ہی انہیں کئی فلموں میں کام کی پیش کش کی گئی ہے لیکن ایشوریا خود کے لیے چیلنجنگ کردار کی تلاش میں ہیں۔فلمساز پریرنا اروڑہ نے

ایشوریا کی یہ مشکل آسان کردی ہے اور انہیں 1969 کی فلم ’رات اور دن‘ کے ریمیک میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے جس کے لیے انہوں نے حامی بھی بھرلی ہے۔فلم ’رات اور دن‘ میں سنجے دت کی والدہ و لیجنڈری اداکارہ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حق دار ٹھہری تھیں۔ایشوریا بھی

ریمیک میں نرگس کا کردار کریں گی جو کہ ایک چیلنجنگ کردار ہوگا اور انہیں اپنی اداکاری سے ایک بار پھر خود کو منوانا ہوگا۔1969 کے ریمیک کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارت آنند سر انجام دیں گے اور فلم کے مشہور گیتوں کو بھی نہیں بدلا جائے گا تاہم فلم میں ایشوریا کے ڈبل کردار کے حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جس کی نمائش کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…