منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا رائے اگلی فلم میں ڈبل رول نبھائیں گی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اپنی اگلی فلم میں ڈبل رول نبھائیں گی۔بالی ووڈ اور ڈبل رول کارشتہ بہت پراناہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈبل رول کا فارمولا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں ہیرو اور ہیروئن کے ڈبل کرداروں پرمشتمل بہت سی فلمیں بنائی گئیں جن میں رام اورشام، سیتااور گیتا، چالباز، جڑواں، ڈوپلیکیٹ وغیرہ شامل ہیں اور ان تمام فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔

ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے رواں سال بھی ڈبل رول کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا انہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کو لے کر ماضی کی مقبول ترین فلم ’جڑواں‘کا ری میک ’جڑواں2‘کینام سے بنایا۔’جڑواں2‘شائقین کو بے حد پسند آئی اور یہ فلم رواں سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوگئی۔ اب ایک بار پھر یہی فارمولا اپنا کر فلم بنائی جارہی ہے جس میں سابق ملکہ حسن اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن ڈبل کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر پریرنا اروڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایشوریا اپنے اگلے پروجیکٹ میں ڈبل رول میں نظرآئیں گی۔ انہوں نے کہا ایشوریا رائے ان دنوں فلم ’پھنے خان‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ مزید دو پروجیکٹس میں کام کریں گی تاہم فلم میں ان کے مقابل مرکزی کردار کون ادا کرے گا اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے لیجنڈ اداکارہ نرگس کی 1967 میں ریلیز ہوئی فلم ’رات اور دن‘کے ری میک میں کام کریں گی۔ جب کہ ایشوریا بھی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ پریرنا نے کہا کہ انہوں نے اس فلم کا مرکزی خیال اداکار سنجے دت کے ساتھ شیئر کیا تھا جسے دیکھنے کے بعدانہوں نے فلم کے لیے ایشوریا رائے کا نام دیا۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے ان دنوں فلم’پھنے خان‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار انیل کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…