منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کے سسرالیوں سے تعلقات کیسے ہیں ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے سسرالیوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ حقیقت حال ہی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے کے دوران سامنے آئی۔سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے بچن کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہمیشہ یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں اوران کے تعلقات سسرالیوں سے بہت اچھے ہیں

لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے جس کا خلاصہ حال ہی میں ہوا۔دوروز قبل اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں شوبز اورکرکٹ کے متعدد اسٹارز سمیت بچن فیملی نے بھی شرکت کی۔ بچن فیملی سے اداکار امیتابھ بچن، ان کی بیٹی شوئیتا نندا، ایشوریارائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن شریک ہوئے۔

تقریب میں دیگر اسٹارز کی طرح میڈیا بچن خاندان کے انتظار میں باہر ہی موجود تھا اوران کے استقبالیے میں پہنچنے کے ساتھ ہی میڈیا نے ان سے تصاویر لینے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔تصاویر کھینچواتے وقت ایشوریا اوران کی نند شوئیتا نندا کے درمیان تعلقات کا پول کھل گیا۔ تصاویر لیتے وقت شوئیتا ایشوریا سے کافی ناراض

نظرآئیں جب کہ دونوں نے کوئی بات بھی نہیں کی جس سے صاف ظاہر تھا کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ایشوریا کے ان کے سسرالی رشتے داروں سے اختلافات سامنے آئے ہوں ماضی میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ آرادھیا کی طرح حرکتیں کرنا بند کرو۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…