نئی دہلی میں زہریلی ہوا اور اسموگ نے فلمی ستاروں کو بھی متاثر کردیا، پرینیتی چوپڑا

9  ‬‮نومبر‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زہریلی ہوا اور اسموگ نے فلمی ستاروں کو بھی متاثر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ اور زہرہلی ہوا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتی جارہی ہے

اور لوگوں کیلئے سانس لینا بھی مسئلہ بننے لگا ۔بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلمی کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں موجود ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک پہنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 2 دن سے شوٹ کررہی ہوں اور میرے سینے، سر اور گلے میں درد ہونے لگا ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہورہا کہ ہمارے لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے اب ہم لوگوں کے پاس صاف ہوا تک نہیں ٗانہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ زرا ان بچوں اور بوڑھوں کے بارے میں سوچیں انہیں کتنی مشکل ہورہی ہوگی۔اداکار ارجن کپور بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں مصروف ہیں لیکن آج انہوں نے ہائے وے پر دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ شوٹنگ کیلئے دہلی میں کئی ہفتوں سے موجود ہوں اور دہلی شہر میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا سیاسی و ذاتی ایجنڈے کو ایک طرف رکھ کر ہمیں اس کا حل نکالنا ہوگا ورنہ ہم سب اس صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔ورون دھون بھی اپنی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ کیلئے دہلی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر ماسک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات پر ایک دوسرے کو الزام دینے سے اچھا ہے ہم خود اٹھ کر اس سب کو بدل دیں اور اس سب کا وقت آگیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…