جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلاتکاری بابا گرمیت رام کی زندگی پر بالی ووڈ میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے نام نہاد ’’مذہبی پیشوا ‘‘ گرمیت رام رحیم سنگھ کے ’’کالے کرتوتوں کے چرچے پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں ،ہر روز گرمیت کی ’’سیاہ کاریوں ‘‘ کی نئی نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں ،اب گرمیت رام کی عیاشی پر مبنی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ’’کب ہو گا انصاف ‘‘کے پہلے گانے کی شوٹنگ دہلی میں شروع کر دی گئی ہے،فلم میں گرمیت

رام کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں جبکہ ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کریں گی،پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں گرمیت رام کا کردار معروف اداکار رضا مراد کریں گے لیکن یہ پتا نہیں چل سکا کہ رضا مراد نے کہیں گرمیت رام کا کردار نبھانے سے انکار تو نہیں کیا ؟جس کی وجہ سے سنجے میگی کا نام سامنے آ رہا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ کی زندگی پر بھارت میں فلم بننے جا رہی ہے جس کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز دہلی میں فلم ’’کب ہو گا انصاف ‘‘ کے ایک گانے سے کر دیا گیا ،فلم میں گرمیت رام رحیم سنگھ کا کردار سنجے میگی جب کہ ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف آئٹم گرل راکھی ساونت نبھائیں گی ،فلم 22دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنایاجائے گا ،فلم میں گرمیت رام ابتدائی زندگی سے لیکر عصمت دری کیس اور 20سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت رام کے ہنی پریت سے ’’خصوصی تعلقات ‘‘کو بھی فلم میں کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے ۔فلم میں سی بی آئی کے انوسٹی گیشن آفیسر کا کردار معروف بھارتی ٹی وی شو ’’بگ باس ‘‘ میں حصہ لینے والے اعجاز خان ادا کر رہے ہیں ۔دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ میں ہنی پریت کو گذشتہ 4سال سے جانتی ہوں ،ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی ،پہلے نہ تو اسے کپڑے پہننے کا ڈھنگ آتا

تھا اور نہ ہی میک اَپ کا ،وہ تو پہلے دہلی کی عام لڑکیوں کی طرح ہونٹوں پر ’’لال لال ‘‘ لپ سٹک تھوپ لیتی تھی ،میں نے با با گرمیت کے کہنے پر اس کا میک اَپ تبدیل کرایا ، اسے کچھ سٹائل بتائے اور سمجھائے، جب وہ ممبئی آئی تو اسے میں نے اچھے اچھے کپڑے لیکر دیئے ،اسے ڈھنگ کا میک اپ کرنا سکھایا ،اس کے بالوں کو کلرز کروایا ،تو پھر وہ بالکل ہی بدل گئی ۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ بابا گرمیت رام ہنی پریت

کے عشق میں پاگل تھے ،وہ کہے کہ ڈھائی قدم چلو تو بابا ڈھائی قدم ہی چلتے تھے ،جو ہنی پریت کہے بابا گرمیت وہی کرتے تھے ،بابا گرمیت ہنی پریت کے قبضے میں تھے اور ہنی پریت بابا کے قبضے میں تھی۔راکھی ساونت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گرمیت رام کبھی ہنی پریت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ،ایک باپ اور بیٹی کا ایسا رشتہ نہیں ہوتا جیسا ان دونوں کے درمیان تھا ،ہنی پریت کے انڈر گراؤنڈ ہونے اور چھپنے

کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ضرور ہے ،یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے پاس بابا گرمیت کے کرتوتوں کی کوئی ویڈیوز بھی موجود ہوں ،مجھے لگتا ہے کہ ہنی پریت کو ڈر ہے کہ اگر وہ گرفتار ہو گئی تو اس کے اور گرمیت کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش ہو جائیگا ۔راکھی ساونت نے اپنے اور گرمیت رام کے مبینہ تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے بابا سے کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے ،میں ڈیرہ سچا سودا بھی جاتی رہی ہوں اور بابا کے

خصوصی کمرے میں بھی گئی ہوں جہاں مجھے شراب پیش کی گئی تھی ،وہاں پر کئی اور خواتین اور مرد بھی موجود تھے جن کے ساتھ میں نے تصویریں بھی بنائیں تھیں۔راکھی ساونت نے ہنی پریت کے مفرور ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہنی پریت کو ڈر ہے کہ اگر وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی تو ان دونوں کے تمام رازوں سے پردہ اٹھ جائے گا ۔یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت بھی گرمیت رام کے

انتہائی قریب رہ چکی ہیں اور یہ اداکارہ گرمیت رام کی اصلیت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…