ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی عالم دین سید شاہ عاطف نےا ذان کیخلا ف ہرزہ سرائی کرنے والے سونو نگم کیخلاف فتویٰ جاری کر تے ہوئے گلوکار کا سر مونڈنے والے شخص کو 10لاکھ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا .تفصیلات کے مطابق اذان کی آواز کیخلاف ٹویٹ کرنے والے سونو نگم نے مسلم امہ کو آگ بگولہ کر دیا جس کے بعد ویسٹ بنگال اقلیتی کونسل کے نائب صدر نے گلوکار کے خلاف فتویٰ دیدیا۔سید شاہ عاطف علی نے فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر کوئی سونو نگم کا سر مونڈے اور
جوتوں کا ہار پہنا کر ملک کی سیر کرائے گا تو میں ذاتی طور پر اسے 10لاکھ بطور انعام دوں گا“. پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ کسی کو لوگوں کے مذہبی جذبات کو پامال کرنے کا حق نہیں ہے .”اگر کوئی مندر سے آنے والی گھنٹیوں کی آواز سے متعلق بھی بات کریگا تو میں اسی طرح ردعمل دونگا “۔جبکہ دوسری جانب بھارتی گلوکار سونو نگم نے معروف عالم دین کا چیلنج قبول کرتے ہوئے خود اپنا سر منڈوا دیا ہے۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی خاص مذہب کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔